شمالی کوریا کے مسئلے کے حل کے لئے امریکہ نے چین سے مدد طلب کر لی

امریکن نیوی آپریشنز کے چیف جان رچرڈسن

امریکن نیوی آپریشنز کے چیف جان رچرڈسن

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکن نیوی آپریشنز کے چیف John Richardson نے اپنے چینی ہم منصب سے ویڈیو کال کے ذریعے شمالی کوریا کے میزائل اور ایٹمی پروگرام کو بند کرنے کے لئے چین کو کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکن نیوی آپریشنز کے چیف John Richardson نے اپنے چینی ہم منصب ایڈمرل Shen Jinlong سے ویڈیو کال کے ذریعے رابطہ کرتے ہوئے شمالی کوریا کے مسئلے کو حل کرانے کے لئے چین سے مدد طلب کر لی ہے۔ نیول چیف نے شمالی کوریا کے میزائل اور ایٹمی پروگرام پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا اور چین کے شمالی کوریا پر خصوصی اثرات اور تعلقات کو ہستعمال کرتے ہوئے بیجنگ کو اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان ایک گھنٹے تک گفتگو ہوئی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ واشنگٹن اور بیجنگ مشترکہ مفادات کے لئے مل کر کام کریں گے اور شمالی کوریا کو میزائل پروگرام بند کرنے کے لئے آمادہ کرنے پر رضامند کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

No comments.

Leave a Reply