مس ورلڈ آسٹریلیا 2017ء کا تاج، بوسنیا کی پناہ گزین مسلم لڑکی کے نام

مس ورلڈ آسٹریلیا 2017ء کا تاج، بوسنیا کی پناہ گزین مسلم لڑکی لڑکی اسما وولوڈر کے نام

مس ورلڈ آسٹریلیا 2017ء کا تاج، بوسنیا کی پناہ گزین مسلم لڑکی لڑکی اسما وولوڈر کے نام

سڈنی ۔۔۔ نیوز ٹائم

آسٹریلیا میں ہونے والا ملکہ حسن آسٹریلیا کا مقابلہ بوسنیا کی پناہ گزین مسلم لڑکی نے جیت لیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کو اپنی معصومیت اور حسن سے اسیر بنانے والی 25 سالہ مسلمان لڑکی Esma Voloder بوسنیا کے پناہ گزینوں کے ایک کیمپ میں رہ چکی ہیں۔ ملکہ حسن کا تاج پہننے کے بعد خطاب کرتے ہوئے Esma Voloder کا کہنا تھا کہ وہ اس اعزاز کو اسلام کا امن دینے درس دینے والے مذہب کے طور پر اجاگر کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام وہ ہے جو قران پاک میں تحریر ہے، اسلام کو کچھ لوگوں کے عمل سے وابستہ نہیں کیا جا سکتا، یہ ان لوگوں کا انفرادی فعل ہے۔ اسما وولوڈر اس سال کے آخر میں چائنہ جائیں گی جہاں وہ عالمی حسن ملکہ کے مقابلے میں شریک ہوں گی۔

No comments.

Leave a Reply