پولینڈ کے صدر نے عدالتی اصلاحات کے قوانین ویٹو کر دیئے

پولینڈ کے صدر آندرع ڈوڈا

پولینڈ کے صدر آندرع ڈوڈا

وارسا ۔۔۔ نیوز ٹائم

پولینڈ کے صدر Andrzej Duda نے ملکی پارلیمنٹ سے منظور کی جانے والی متنازعہ عدالتی اصلاحات کی دو دستوری ترامیم کو ویٹو کر دیا ہے۔ پولینڈ کے ایوان بالا سینیٹ نے عدالتوں میں اصلاحات لانے کے قانون میں ترامیم کی منظوری 21 جولائی کو دی تھی۔ پولینڈ میں ہزاروں افراد نے اس حکومتی اقدام کی مخالفت میں احتجاجی مظاہروں میں شرکت بھی کی تھی۔ ناقدین کا خیال ہے کہ پولینڈ کی قدامت پسند حکومت ملکی عدلیہ کی آزادی کو کنٹرول کرنے کی کوشش میں ہے۔ اس دستوری پیش رفت پر یورپی یونین نے پولینڈ کو تادیبی اقدامات سے متنبہ کر رکھا ہے۔

No comments.

Leave a Reply