بھارتی ریاست تامل ناڈو کے علاقے ماملا پور میں پانی میں ڈوب جانے والا قصبہ اچانک دوبارہ نمودار

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے علاقے ماملا پور میں پانی میں ڈوب جانے والا شہر اچانک دوبارہ نمودار

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے علاقے ماملا پور میں پانی میں ڈوب جانے والا شہر اچانک دوبارہ نمودار

نیو دہلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

سمندر سے اگر کوئی شہر ایک دم نکل آئے تو کوئی بھی حیران ہو جائے۔ ایسا ہی کچھ بھارتی ریاست Tamil Nadu کے علاقے Mamallapuram میں 2004ء کے سونامی میں ہوا جب 1000 سال پرانا ڈوبا ہوا شہر اچانک نمودا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کچھ لوگوں نے یہ شہر سمندر سے نمودار ہوتے دیکھا جو کچھ ہی دیر بعد دوبارہ سمندر میں ڈوب گیا۔ اب ایک دہائی بعد سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ شہر موجود ہے۔ National Institute of Oceanography (NIO) کی 10 رکنی ٹیم نے کہا ہے کہ ساحل کنارے ان مندرات کے کھنڈرات ملے ہیں جو کبھی اس ساحلی شہر کا حصہ رہے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ سمندری ساحلی پٹی میں 10 میٹر لمبی دیوار، چھوٹی سیڑھیاں اور کچھ پتھر ملے ہیں  جو کہ ساحل سے 800 میٹر دور اور 27 فٹ کی گہرائی میں موجود ہیں۔ ٹیم کے ہیڈ Rajiv Nigam کا کہناہے کہ غوطہ خوروں کے لئے چیزوں کی شناخت کرنا مشکل ہو رہا تھا جس کی وجہ اس پر موجود سمندری کائی تھی لیکن اس بات کا اندازہ لگانے میں ذرا دیر نہیں لگی کہ وہ کسی بڑی عمارت کا حصہ ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ عمارات 1100 سے1500 سال پرانی ہو سکتی ہیں اور یہ Sangam period کے دور میں بنائی گئی ہوں گی۔

No comments.

Leave a Reply