اوباما ہیلتھ پروگرام امریکیوں کے لیے تباہ کن، امریکی صدر ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدر ٹرمپ نے اوباما ہیلتھ کیئر پروگرام کو بڑا جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پروگرام کی حمایت کرنے والے امریکیوں کا نقصان کر رہے ہیں، پروگرام لازمی بند کریں گے۔ ہیلتھ کئیر پرگرام سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر اوباما کے ہیلتھ کیئر پروگرام کے خلاف پھٹ پڑے، اوباما کیئر پروگرام کو امریکیوں کے لیے ڈراونا خواب اور تباہ کن قرار دے دیا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا جو لوگ اب بھی پروگرام کی حمایت کر رہے ہیں وہ امریکہ کے شہریوں کا نقصان کر رہے ہیں۔ مہنگے منصوبے کی جگہ ہر صورت نیا ہیلتھ کئیر پروگرام لے کر آئیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ اوباما ہیلتھ کئیر پروگرام امریکہ کے میڈیکل سسٹم کے لیے نقصان دہ ہے۔

No comments.

Leave a Reply