ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کو سرعام زندہ جلانے کی دھمکی دے دی

چند روز قبل مہاراشٹر میں انتہا پسندوں نے دن دیہاڑے تلواروں کے وار کر کے مسلمان نوجوان کو بڑی بے رحمی سے قتل کیا تھا

چند روز قبل مہاراشٹر میں انتہا پسندوں نے دن دیہاڑے تلواروں کے وار کر کے مسلمان نوجوان کو بڑی بے رحمی سے قتل کیا تھا

نئی دہلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارت میں بی جے پی کے کارکنوں اور ہندو انتہا پسندوں نے گائے ذبح کرنے کے شبہ میں مسلمانوں کو سرعام زندہ جلانے کی دھمکی دے دی۔ بھارتی ریاست ہریانہ میں بجرنگ دل کے کارکنوں نے مسلمانوں کے قتل عام کا اعلان کر دیا۔ جنونی ہندوئوں نے مسلمانوں کو علاقہ چھوڑنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ گائے ذبح کی تو زندہ جلا دیا جائے گا۔ نریندر مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد سے بھارت میں مسلمانوں پر عرصہ حیات مزید تنگ کر دیا گیا۔ ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کی تاریخ رقم ہو رہی ہے تو دوسری جانب باقی ریاستوں میں بھی مسلمانوں کا بے دردی سے قتل عام جاری ہے۔ چند روز قبل مہاراشٹر میں انتہا پسندوں نے دن دیہاڑے تلواروں کے وار کر کے مسلمان نوجوان کو بڑی بے رحمی سے قتل کیا تھا۔ سب سے بڑی جمہوریت کے جھوٹے دعویدار بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دیگر اقلیتیں بھی مظالم کی چکی میں پس رہی ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی حکومت نے ہندو انتہا پسندی کے اس جن کو بوتل میں بند نہ کیا تو خود بھارتی ریاست کا اپنا وجود بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

No comments.

Leave a Reply