وینزویلا میں صدر نکولس مادورو اور اپوزیشن کے درمیان جاری سیاسی کشمکش ، ہلاکتیں 106 ہو گئیں

وینزویلا میں اپوزیشن نے 48 گھنٹوں کی مکمل ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے

وینزویلا میں اپوزیشن نے 48 گھنٹوں کی مکمل ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے

میریڈا ۔۔۔ نیوز ٹائم

جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں صدر Nicolas Maduro اور اپوزیشن کے درمیان جاری سیاسی کشمکش میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 106 ہو گئی ہے۔ تازہ ترین ہلاکتیں مغربی ریاست  Merida اور دارالحکومت Caracas میں ہوئی ہیں۔ وینزویلا میں اپوزیشن نے 48 گھنٹوں کی مکمل ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔ یہ ہڑتال بدھ 26 جولائی کی شام سے شروع ہے۔ اپوزیشن نے یہ ہڑتال اتوار کے روز ہونے والے ان انتخابات کے خلاف کی ہے، جس میں ایک نئی اسمبلی کا چنائو کیا جانا ہے۔ دوسری جانب امریکی حکومت نے 26 جولائی کو مادورو حکومت کے حامی مزید 13 افراد پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply