کرپشن الزامات، سپین کے وزیر اعظم مارینو ری جوئے عدالت میں پیش

سپین کے وزیر اعظم مارینو ری جوئے

سپین کے وزیر اعظم مارینو ری جوئے

بار سلونا ۔۔۔ نیوز ٹائم

سپین کے وزیر اعظم Mariano Rajoy کرپشن الزامات پر گزشتہ روز عدالت میں پیش ہوئے اور 2 گھنٹے تک ان سے پوچھ گچھ کی گئی مگر نہ تو جمہوریت خطرے میں پڑی اور نہ ہی کسی کی توہیں ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق سپانش وزیر اعظم  اپنی پارٹی pp کی غیر قانونی فنڈنگ کے متعلق گرتیل کیس میں گزشتہ روز عدالت میں پیش ہوئے  اور عدالت میں 2 گھنٹے تک سوالات کے جوابات دیتے رہے اور پارٹی کے کرپشن کیس کے حوالے سے خود کو بری الزمہ قرار دیا اور ان الزامات کو رد کیا کہ اس سلسلے میں ذمہ دار ہیں۔ اگرچہ یورپ میں یہ نارمل چیز ہے مگر یہاں پاکستان کی طرح نہ تو جمہوریت خطرے میں پڑی ہے اور نہ ہی انصاف بکنے کی آوازیں لگی ہیں۔ واضع ہو کہ قبل ازیں سپین کے کئی سابقہ وزرا اور نائب صدر جیل کی ہوا کھا چکے ہیں اور کچھ کھا رہے ہیں۔ عدلیہ اپنی ذمہ داری نبھا رہی ہے، اور کسی قسم کے سیاسی پریشر سے مبرا ہے۔

No comments.

Leave a Reply