امریکی صدر ٹرمپ نے حکم جاری کیا تو چین پر ایٹمی حملہ کر دیں گے، امریکی کمانڈر ایڈمرل اسکاٹ سوئفٹ

امریکی کمانڈر ایڈمرل اسکاٹ سوئفٹ

امریکی کمانڈر ایڈمرل اسکاٹ سوئفٹ

کینبرا ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی فوج کے ایک سینیئر عہدے دار کا کہنا ہے کہ اگر  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہدایات دیں تو وہ چین پر ایٹمی حملہ کر دیں گے۔ امریکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرالکاہل میں موجود امریکی بحری بیڑے کے کمانڈر ایڈمرل Scott H. Swift نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ حکم جاری کریں تو وہ آئندہ ہفتے چین پر ایٹمی حملہ کر سکتے ہیں۔ کینبرا میں آسٹریلوی نیشنل یونیورسٹی میں ہونے والی سلامتی کانفرنس میں ایک طالب علم نے جب ان سے سوال پوچھا  کہ کیا امریکی صدر کے حکم پر وہ چین پر جوہری حملہ کر دیں گے تو انہوں نے جواب دیا کہ  جی ہاں بالکل کر دیں گے۔انہوں نے یہ بات بھی واضح کی کہ ڈونلڈ ٹرمپ بطور صدر امریکی فوج کے کمانڈر انچیف ہیں اور امریکی فوج اگر ٹرمپ کی اطاعت سے ایک لمحے کے لیے بھی منحرف ہونے کا سوچے گی تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ ایڈمرل اسکاٹ سوئفٹ نے کہا کہ امریکی فوج کا ہر عہدے دار اس بات کا حلف لیتا ہے کہ وہ ہر طرح کے داخلی اور بیرونی دشمنوں سے آئین کی حفاظت کرے گا اور کمانڈر انچیف کی حیثیت سے امریکی صدر کا وفادار رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی جمہوریت کے لیے یہ انتہائی اہم ہے کہ فوج اپنے کمانڈر انچیف کی وفادار رہے اور جب بھی کبھی فوج سول کنٹرول کی اطاعت سے باہر نکلنے کی کوشش کرے گی تو ہم بے پناہ مسائل میں گھِر جائیں گے۔ خیال رہے کہ امریکی ایڈمرل کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آسٹریلیا اور امریکا کے درمیان بحری مشقیں جاری ہیں. دوسری جانب امریکی Pacific Fleet spokesman Captain CharlieBrown   کا کہنا ہے کہ ا Adm. Scott H. Swift کے بیان سے یہ بات ایک بار پھر واضح ہو گئی ہے کہ امریکی فوج پر سول بالادستی ہمیشہ کی طرح قائم ہے۔

No comments.

Leave a Reply