مسجد اقصیٰ میں 50 سال سے کم عمر افراد کے داخلے پر پابندی عائد

مسجد اقصیٰ میں 50 سال سے کم عمر افراد کے داخلے پر پابندی عائد

مسجد اقصیٰ میں 50 سال سے کم عمر افراد کے داخلے پر پابندی عائد

مقبوضہ بیت المقدس ۔۔۔  نیوز ٹائم

قابض اسرائیلی فوج نے جمعہ کو فلسطینی شہریوں پر al-Aqsa Mosque میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔ قابض فوج کی طرف سے جمعہ کے نماز سے قبل 50 سال سے کم عمر افراد کے قبلہ اول میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اسرائیلی پابندیوں کے باوجود فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد قبہ اول میں پہنچنے میں کامیاب رہی۔ 14 روز کے بعد پہلی بار جمعہ کے لیے al-Aqsa Mosque میں جمع ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری نے قبلہ اول اور اس کے اطراف کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین نامہ نگاروں کے مطابق حرم قدسی میں جاری کشیدگی میں فلسطینی شہریوں کی al-Aqsa Mosque آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق القدس کے شہری جمعہ نصرت الاقصی منا رہے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی میں فلسطینیوں کا راستہ روکنے کے لیے مختلف حربے اختیار کیے ہیں۔ جگہ جگہ رکاوٹوں کے ساتھ ساتھ 50 سال سے کم عمر کے فلسطینیوں کو قبلہ اول میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔ مسجد میں گذشتہ روز سے اعتکاف میں بیٹھے سینکڑوں شہریوں کو اسرائیلی فوج نے باہر نکال دیا ہے۔العربیہ کے نامہ نگار کے مراسلے کے مطابق جمعے کی شام اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے قبلہ اول کو گھیرے میں لے لیا اور مسجد میں موجود فلسطینیوں کو باہر نکال دیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے بڑی تعداد میں شہریوں کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے al-Aqsa Mosque کے باب الجنائز میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور al-Aqsa Mosque کی بجلی بند کر دی گئی تاکہ وہاں پر موجود شہری مسجد سے باہر نکلنے پر مجبور ہو جائیں۔

No comments.

Leave a Reply