چینی سائنس دان سب سے بڑی ورچوئل کائنات بنانے میں کامیاب

Sunway TaihuLight (pictured) has a processing power capable

Sunway TaihuLight (pictured) has a processing power capable

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

چین کے سائنسدانوں نے دنیا مین پہلی بار سب سے بڑی ورچوئل کائنات کو تیار کر لیا ہے۔ دنیا کے تیز ترین supercomputer ر کی مدد سے چینی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے سب سے بڑی ورچوئل کائنات کو تیار کیا  جس کو  ” Sunway TaihuLight ” کا نام دیا گیا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق یہ ورچوئل کائنات رواں سال جون میں Zurich یونیورسٹی کے ماہرین کی تیار کردہ کمپیوٹر کائنات سے 5 گنا بڑی ہے۔ تاہم چینی سائنسدانوں کی یہ Simulations کائنات ایک گھنٹے تک ہی کام کرتی ہے جبکہ سوئس Simulations 80 گھنٹے تک برقرار رہتی ہے۔ اس طرح کی کمپیوٹر Simulations کے ذریعے  astronomer کو خلاء کے مختلف خطوں کی تحقیق میں مدد ملتی ہے اور وہ اس کے پراسرار عناصر جیسے تاریک مادے اور تاریک توانائی پر روشنی ڈالنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ چینی ٹیم نے اپنے تجربے میں کائنات کی پیدائش جاور ابتدائی توسیع کو تخلیق کرنے کی کوشش کی ہے، تاہم ان کا تجربہ مکمل طور کامیاب نہیں ہو سکا۔ ماہرین کے مطابق چین کے تیار کردہ supercomputer عام طور پر اپنی مکمل صلاحیت کے تحت چلنے میں ناکام رہتے ہیں۔ تاہم چینی سائنسدانوں کو توقع ہے کہ وہ جلد ہی اپنے نظام کی خامیوں کو دور کر کے ایسا Simulations تیار کرنے میں کامیاب رہیں گے،  جو کائنات کی تخلیق سے لے کر موجودہ عہد تک احاطہ کر سکے گا۔ اس کے لیے اب یہ ٹیم 2019ء میں موجود سپر کمپیوٹر سے 10 گنا تیز مشین تیار کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

No comments.

Leave a Reply