چینی Tencent کمپنی کا چیئرمین 36 ارب ڈالر کے ساتھ ایشیا کا امیر ترین شخص

ینی Tencent کمپنی کا چیئرمین Ma Huateng

ینی Tencent کمپنی کا چیئرمین Ma Huateng

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

چین میں یکے بعد دیگرے نئے ارب پتی افراد منظر عام پر آ رہے ہیں۔ اس مرتبہ سامنے آنے والا نمایاں ترین نام Ma Huateng کا ہے جو انٹرنیٹ کے میدان میں خدمات فراہم کرنے والی کمپنی Tencent کے چیئرمین ہیں۔ انہوں نے مشہور گروپ Alibaba کے مالک Jack Ma کو پیچھے چھوڑ دیا اور اس طرح نہ صرف چین بلکہ ایشیا کی امیر ترین شخصیت ہونے کا اعزار حاص کر لیا۔ امریکی جریدے فوربز کے مطابق پیر کے روز ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج میں Tencent کمپنی کے حصص کی قیمت میں 3% کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں Huateng کے ذاتی اثاثوں کی مجموعی مالیت ایک ارب ڈالر کے اضافے کے ساتھ 36.2 ارب ڈالر ہو گئی۔ اس طرح وہ Alibaba گروپ کے بانی کے 35.6 ارب ڈالر کے مجموعی اثاثوں سے آگے نکل گئے۔ چینی کمپنی Tencent کے سربراہ نے بھارتی ارب پتی Mukesh Ambani اور اپنے چینی ہم وطن Li Ka-shing کو بھی مات دیتے ہوئے امیر ترین ایشیائی ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں اب Ma Huateng کا 18واں نمبر ہے۔

No comments.

Leave a Reply