جنوبی افریقہ کے صدر جیک زوما کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

جنوبی افریقہ کے صدر جیک زوما

جنوبی افریقہ کے صدر جیک زوما

کیپ ٹائون ۔۔۔ نیوز ٹائم

جنوبی افریقا کی پارلیمنٹ میں صدر Jacob Zuma  کے خلاف تحریک عدم اعتماد 7ویں بار بھی ناکام ہو گئی۔ اسپیکر پارلیمنٹ کے مطابق صدر Jacob Zuma کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے حق میں 177 اور تحریک کے خلاف 198 ووٹ ڈالے گئے، پارلیمنٹ اسپیکر کے فیصلے پر ارکان پارلیمنٹ نے خفیہ ووٹنگ کی۔ اس سے قبل صدر Jacob Zuma کے خلاف 6 بار تحریک عدم اعتماد ناکام ہو چکی ہے، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے صدر Jacob Zuma سے کرپشن الزامات پر استعفیٰ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

No comments.

Leave a Reply