شمالی کوریا مزید سنگین اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کر سکتا ہے: رپورٹ

رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا اپنے بیلسٹک میزائلوں کی رینج مزید بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے

رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا اپنے بیلسٹک میزائلوں کی رینج مزید بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کی سالانہ دفاعی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر شمالی کوریا طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کو ایٹمی وار ہیڈز سے لیس کرنے کی ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کر لیتا ہے تو وہ مزید سنگین اور تواتر کے ساتھ اشتعال انگیز سرگرمیوں میں مشغول ہو سکتا ہے۔ گزشتہ روز جاری کی گئی سالانہ دفاعی رپورٹ میں شمالی کوریا کی جوہری اور میزائل ترقی کے ساتھ ساتھ اس کی ٹیکنالوجی صلاحیت میں لائی جانے والی بہتری کو ایک نئی سطح کے خطرے کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کی جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں اس حد تک قابلِ ذکر پیشرفت سے امکان ہے کہ اس نے چھوٹے حجم کے وار ہیڈز تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی ہو۔ رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا اپنے بیلسٹک میزائلوں کی رینج مزید بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے،  اس کے ساتھ ساتھ وہ میزائل لانچ کرنے کی تیاریوں کو خفیہ رکھتے ہوئے اچانک حملے کرنے کی صلاحیت بڑھا رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر شمالی کوریا ایک بار طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل اور چھوٹے حجم کے جوہری وار ہیڈز حاصل کر لیتا ہے، تو پیانگ یانگ اپنی اشتعال انگیز سرگرمیوں کا تسلسل اور شدت بڑھا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایسی صورتحال سے جاپان اور بین الاقوامی برادری کو گہری تشویش لاحق ہو گی۔ رپورٹ میں چین کی سمندری سرگرمیوں پر تشویش کے ساتھ ساتھ فوجی اور سلامتی کے معاملات میں شفافیت کے فقدان کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply