ایرانی پارلیمنٹ نے منشیات کی اسمگلنگ کے قوانین پھانسی میں نرمی کی قرارداد منظور

ایرانی پارلیمنٹ نے منشیات کی اسمگلنگ کے قوانین پھانسی میں نرمی کی قرارداد منظور

ایرانی پارلیمنٹ نے منشیات کی اسمگلنگ کے قوانین پھانسی میں نرمی کی قرارداد منظور

تہران ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایرانی پارلیمنٹ نے منشیات کی اسمگلنگ کے قوانین میں نرمی کی قرارداد منظور کر لی ہے۔ منشیات فروشوں کے لیے ایرانی میں انتہائی سخت قوانین نافذ تھے۔ ترمیم سے منشیات کے سینکڑوں مقید اسمگلروں کو رعایت حاصل ہو سکے گی۔ منشیات کی سمگلنگ میں ترمیم کے بعد ایران کی عدالت کے جج کو یہ اختیار حاصل ہو جائے گا کہ وہ شک کی بنیاد پر سمگلنگ میں ملوث کوسی بھی ملزم کو انتہائی سخت سزا کی جگہ کم سزا کا مرتکب ٹہرا سکے گا۔ ایران میں منشیات کی اسمگلنگ کی سزا موت ہے۔ اس وقت سینکڑوں قیدی منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں اپنے موت کی سزا کے منتظر ہیں۔ نئی قانونی ترمیم میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اگر کسی ڈرگ اسمگلر کے قبضے دو کلو گرام یا اس سے زائد مقدار میں طاقتور منشیات دستیاب ہوتی ہیں تو اسے موت کی سزا سنائی جا سکے گی۔ اس قانون سے قبل 23 گرام منشیات ملنے کی سزا سنائی جاتی رہی ہے۔

No comments.

Leave a Reply