چین نے شمالی کوریا سے لوہے، غذا کی درآمد پر پابندی لگا دی

چین نے شمالی کوریا سے لوہے، غذا کی درآمد پر پابندی لگا دی

چین نے شمالی کوریا سے لوہے، غذا کی درآمد پر پابندی لگا دی

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

چین نے اقوام متحدہ کی جانب سے نئی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد شمالی کوریا سے لوہے، خام لوہے اور سمندری غذا کی درآمد روک دی۔ چین کی طرف سے فیصلے کا اعلان امریکا اور شمالی کوریا کی حکومتوں کے درمیان کئی روز سے جاری لفظی گولہ باری اور کشیدگی بڑھنے کے بعد کیا گیا۔ Donald Trump اور Kim Jong Un حکومتوں کے درمیان اس کشیدگی نے عالمی سطح پر تشویش و خدشات کو جنم دیا ہے۔ امریکا کی جانب سے چین پر اس کے پڑوسی ملک شمالی کوریا کو اس کی حدود میں رکھنے کے لیے ناکافی اقدامات کے الزام کے بعد بیجنگ نے نئی پابندیوں کو مکمل طور پر نافذ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ چینی وزارت تجارت نے اپنے بیان میں کہا کہ منگل سے شمالی کوریا سے لوہے، خام لوہے اور سمندری غذا کی درآمد پر مکمل پابندی ہو گی۔ چین، فروری میں شمالی کوریا سے کوئلے کی درآمد پر بھی پابندی عائد کر چکا ہے۔ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے 6 اگست کو Pyongyang کے خلاف سخت پابندیوں کی منظوری دی تھی، جس سے شمالی کوریا کو سالانہ ایک ارب ڈالر کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ شمالی کوریا پر یہ پابندی گزشتہ ماہ 2 بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربوں کے ردعمل میں عائد کی گئی تھی، جس کے بعد Kim Jong Un نے دھمکی دی تھی کہ ان کا ملک اب امریکا کے کسی بھی حصے کو نشانہ بنا سکتا ہے تاہم چینی وزیر خارجہ Wang Yi نے اقوام متحدہ کی طرف سے پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ ان کا ملک یقینی طور پر نئی پابندیوں کو مکمل طور پر نافذ کرے گا۔

No comments.

Leave a Reply