مغربی افریقی ملک سیرالیون میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 180 افراد ہلاک

مغربی افریقی ملک سیرالیون میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 180 افراد ہلاک

مغربی افریقی ملک سیرالیون میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 180 افراد ہلاک

فری ٹائون ۔۔۔ نیوز ٹائم

مغربی افریقی ملک Sierra Leone میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور landslides کے نتیجے میں 180 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سیلاب اور landslides سے سب سے زیادہ نقصان Sierra Leone کے دارالحکومت Freetown میں ہوا۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک 180 لاشیں لائی جا چکی ہیں اور اب ہسپتال میں مزید لاشیں رکھنے کی گنجائش موجود نہیں ہے۔ بعض رپورٹس کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 200 تک پہنچ سکتی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں تقریباً 60 بچے بھی شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق بارشوں اور landslides کے بعد سڑکوں پر کئی کئی فٹ کیچڑ جمع ہو گئی ہے۔ Sierra Leone کے نائب صدر Victor Bockarie Foh نے کہا کہ اس بات کا خدشہ ہے کہ مزید لاشیں کیچڑ کے اندر ہو سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ بارشوں کے موسم میں مغربی افریقی ممالک میں landslides معمول کی بات ہے کیونکہ ان علاقوں میں درختوں کی بے دریغ کٹائی کی گئی ہے جس کی وجہ سے مقامی افراد کی جانیں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply