پاکستان کی 70ویں جشن آزادی: ملک بھر میں تقاریب، مقبوضہ کشمیر کے جوانوں کا جشن آزادی کے موقع سبز ہلالی پرچم اٹھا کر پریڈ

پاکستان کی 70ویں جشن آزادی

پاکستان کی 70ویں جشن آزادی

اسلام آباد، پلوامہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

ملک بھر میں 70واں  جشن آزادی شایان شان طریقے سے منایا گیا، ساری قوم پاکستان زندہ باد کے نعرے پر یک زبان ہو گی۔ اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی سمیت تمام بڑے چھوٹے شہر سبز رنگ میں رنگ گئے، رنگ  برنگی جھڈیوں اور قومی پرچموں کی بہار رہی، سرکاری و نجی عمارات کو برقی قمقموں سے سجایا گیا، وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21,21 توپوں کی سلامی دی گئی، ملک بھر میں صبح 8 بج کر 58 منٹ پر سائرن بجائے گئے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب منعقد ہوئیں۔ کراچی میں مزار قائد پر کارڑز کی تبدیلی کی پروقار تقریب میں پاک، بحریہ کے دستے نے ذمہ داریاں سنھبالیں اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو سلامی پیش کی۔ لاہور میں مزار اقبال پر کارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب میں پاک فوج کے دستے نے گارڈز کے فرائض انجام دیئے اور شاعر مشرق علامہ اقبال کو سلامی دی۔ یو آزادی کی مرکزی تقریب کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہوئی جہاں صدر مملکت Mamnoon Hussain نے قومی پرچم لہرایا۔ تقریب میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، چین کے نائب وزیر اعظم Wang Yang  ، چیف آف ساٹ کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، چیف آف سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، اور پارلیمان اراکین نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے بھی قوم سے اردو میں خطاب کیا جسے شرکاء نے سراہا، تقریب کے موقع پر قومی ترانہ پڑھا گیا اور ملی نخمے گائے گے۔ سکولوں، کالجز، یونیورسٹیز اور دیگر اداروں میں جشن آزادی کی تقاریب انتہائی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے،  بچے سکولوں میں رنگ برنگے کپڑوں میں ملبوس انتہائی شاندار لگ رہے تھے۔ اس موقع پر بچوں نے پاک، چین دوستی زندہ باد کے نعرے لگا کر بھارت کے دلوں میں آگ لگا دی، ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اٹھائے، دلوں پر پاکستانی پرچم کے بیجز لگائے، قومی پرچم سے بنے ملبوسات زیب تن کئے ہوئے انتہائی شاندار انداز میں منانے کیلئے پرعزم اور پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔ یوم پاکستان کے موقع پر بچوں کے جوش و خروش نے دشمن کے دلوں پر خوف طاری کر دیا۔ دہشتگردی کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے۔

مقبوضہ کشمیر کے جوانوں کا جشن آزادی کے موقع سبز ہلالی پرچم اٹھا کر پریڈ

مقبوضہ کشمیر کے شہر پلوامہ کے نوجوانوں کا پاکستان کے 70ویں جشن آزادی کے موقع پر پاکستانی اور کشمیری عوام کے لئے خصوصی تحفہ پیش کیا ہے  جس میں کشمیری نقاب پوش نوعمر لڑکوں نے پاکستانی پرچم اٹھا کر انتہائی تجربہ کار فوجی جوانوں کی طرح پریڈ کر کے دونوں اطراف کھڑے کشمیروں اور پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں  تاہم بھارتی اور اعلی حکام نے پریڈ کرنے والے لڑکوں کو فوری گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات کے اندارج کا بھی حکم جاری کر دیا گیا ہے  جبکہ بھارتی فوجی سورماں نے گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں نوعمر لڑکوں نے انتہائی خوبصورت اور ماہرانہ انداز میں پاکستانی پرچم اٹھا کر پریڈ کی ہے  اور پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے شہر پلوامہ کے مرانہ چوک میں بڑی تعداد میں کشمیریوں کو خصوصی تحفہ پیش کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کشمیری جوانوں کی پاکستان سے والہانہ محبت کے اظہار سے پاکستانی اور کشمیری جہاں خوش دکھائی دے رہے ہیں وہیں بھارت اس اقدام کے خلاف انتہائی سخت فیصلہ کرتے ہوئے پریڈ کرنے والے جوانوں کو گرفتار کر کے پابند سلاسل بنانے کے احکامات بھی صادر کر دیئے گئے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک مقدمہ درج کیا ہے جس میں پریڈ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر پھیلانے والوں کو بھارت کے خلاف غداری جیسے اقدامات اٹھانے کی دفعات شامل کی ہیں اور جلد ان کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائیں گے۔

No comments.

Leave a Reply