واشنگٹن میں کچھ لوگ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تختہ الٹنے کی سازش کر رہے ہیں: انتھونی اسکاراموچی

وائٹ ہائوس کے سابق کمیونیکیشنز ڈائریکٹر انتھونی اسکاراموچی

وائٹ ہائوس کے سابق کمیونیکیشنز ڈائریکٹر انتھونی اسکاراموچی

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

وائٹ ہائوس کے سابق کمیونیکیشنز ڈائریکٹر Anthony Scaramucci نے دعوی کیا ہے کہ واشنگٹن میں کچھ لوگ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تختہ الٹنے کی سازش کر رہے ہیں۔ Anthony Scaramucci کو گزشتہ ماہ ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدے سے برطرف کر دیا تھا اور وہ صرف 10 دن تک کمیونیکیشنز ڈائریکٹر کے عہدے پر فائر رہ سکے تھے۔ اپنی برطرفی کے بعد امریکی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں Anthony Scaramucci نے دعوی کیا کہ واشنگٹن اور وائٹ ہائوس کے اندر موجود کچھ عناصر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر نہیں دیکھنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن میں موجود سیاسی اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے نہیں ہیں لہذا انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔  واشنگٹن اور وائٹ ہائوس کے اندر بھی بعض عناصر ایسے موجود ہیں جو صدر کے مفادات اور ان کے ایجنڈے کی تائید نہیں کرتے۔ Anthony Scaramucciنے کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں تو انہیں وائٹ ہائوس میں زیادہ سے زیادہ وفاداروں کو لانا ہو گا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ ان سازشیوں کے نام ظاہر کریں تو انہوں نے کہا کہ وہ پہلے ہی چند افراد کے نام منظر عام پر لا چکے ہیں۔ خیال رہے کہ Anthony Scaramucci کی وائٹ ہائوس میں تعیناتی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے پریس سیکریٹری Sean Spicer اور چیف آف اسٹاف Reince Priebus کو عہدوں سے ہٹنا پڑا تھا۔ Anthony Scaramucci نے Reince Priebus پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ صحافیوں کو معلومات لیک کرتے ہیں جس کے بعد ٹرمپ نے انہیں عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply