لندن کا گھڑیال ‘بگ بین’ 4 سال کے لیے خاموش

لندن کا گھڑیال 'بگ بین'

لندن کا گھڑیال ‘بگ بین’

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم 157 سال پرانا گھڑیال ‘بگ بین’  مرمت کے غرض سے اگلے 4 سال کے لیے خاموش ہونے جا رہا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ‘بگ بین’  21 اگست بہ روز سوموار 2017 ء 11 کا گھنٹہ پورا کر کے بجے گا اور اس کے بعد 4 سال کے لیے خاموش ہو جائے گا۔ خیال رہے کہ لندن کا یہ مشہور زمانہ گھڑیال 157 سال پرانا ہے۔ طویل عرصہ گذرنے کے بعد اس میں خرابیاں پیدا ہونے کے ساتھ دراڑیں بھی پڑ گئی ہیں۔ برطانوی حکومت ایک عرصے سے اس گونج دار آواز والے گھڑیال کو 10 ٹن کے لٹل جان گھنٹے سے تبدیل کرنے پر غور کر رہی تھی۔ ‘بگ بین’  کے ایک محافظ Mr Jaggs نے بتایا کہ مرمت کا پروگرام مکمل ہونے کے بعد یہ گھڑیال طویل مدت تک مزید کام کر سکے گا۔ مرمتی پروگرام میں Elizabeth Tower جس کی گود میں یہ گھڑیال واقع ہے کی مرمت بھی شامل ہے۔ Jaggs نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ 4 سال کے لیے خاموش ہونے سے قبل گھڑیال کی آخری آواز کو سننے کے لیے ضرور آئیں۔ خیال رہے کہ لندن میں پارلیمان کی عمارت ویسٹ منسٹر محل میں واقع گھڑیال کا ٹاور 96 میٹر بلند ہے۔  13.7 ٹن وزنی اس گھڑیال کو بیگ بین کا نام دیا گیا۔ یہ گھڑیال اگرچہ اگلے 4 سال کے دوران گھنٹہ پورا ہونے کی گھنٹی تو نہیں بجائے گا البتہ یہ متبادل مشین کی مدد سے درست اوقات دکھاتا رہے گا۔ یہ گھڑیال گذشتہ 157 سال سے بلا توقف ہر گھنٹے بعد بجتا رہا ہے۔ تاہم مخصوص اوقات بالخصوص سال نو کے موقع پر اس کی آواز بند کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ 1983ء اور 1985ء کے دوران اور 2007ء  کے دوران مرمتی کام کی وجہ سے اسے روکا گیا تھا۔ گھڑیال کو ‘بگ بین’  کا نام دیے جانے کی مختلف روایات بیان کی جاتی ہیں۔ ایک قیاس یہ ہے کہ اسے یہ نام اس کے منصوبہ ساز انجینیر Benjamin Hall کی مناسبت سے دیا گیا جبکہ ایک خیال اسے یہ نام مشہور باکسر Bin Kant کی نسبت سے دیا گیا۔

No comments.

Leave a Reply