یورپ کی سب سے بڑی معیشت جرمنی میں انتخابی پوسٹرز کیا وعدے کرتے نظر آتے ہیں ؟

کرسچین ڈیمو کریٹک یونین  کی سربراہ انجیلا مرکل اور اپوزیشن سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ مارٹن شلس

کرسچین ڈیمو کریٹک یونین کی سربراہ انجیلا مرکل اور اپوزیشن سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ مارٹن شلس

برسلز ۔۔۔ نیوز ٹائم

دنیا کے جس ملک میں بھی الیکشن کا وقت آتا ہے، سیاسی رہنمائوں کے عوام سے ان کی حالت بہتر بنانے کے وعدوں میں بھی تیزی آ جاتی ہے۔ دیکھیے کہ یورپ کی سب سے بڑی معیشت جرمنی میں انتخابی پوسٹرز کیا وعدے کرتے نظر آتے ہیں۔

کرسچین ڈیمو کریٹک یونین:

جرمنی چانسلر انجیلا مرکل پوسٹر

جرمنی چانسلر انجیلا مرکل پوسٹر

تین بار چانسلر کے عہدے پر فائز رہنے والی انجیلا مرکل ایک بار پھر انتخابی میدان میں ہیں۔ ان کی سیاسی جماعت سی ڈی یو 20 ملین یورو خرچ کر کے جرمنی بھی میں اب تک قریب 22 ہزار پوسٹر لگا چکی ہے۔ اس پوسٹر میں لکھا ہے ایک ایسے جرمنی کے لیے جہان ہم اچھی طرح اور شوق سے رہ سکیں۔

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی:

2

جرمنی کی ایک اہم اپوزیشن جماعت ایس پی ڈی نے اپنے انتخابی پوسٹر پر چانسلر شپ کے امیدوار Martin Schulz کی تصویر لگائی ہے۔ اس پوسٹر پر لکھا ہے مستقبل کو نئے تصورات کی ضرورت ہوتی ہے اور ایک ایسے شخص کی بھی جو ان پر عملدرآمد کر سکے۔

فری ڈیمو کریٹک پارٹی:

3

ترقی پسندوں کی لبرل جماعت ایف ڈی پی کی الیکشن مہم پر 5 ملین یورو خرچ کیے گئے ہیں۔ پارٹی سربراہ Christine Lindner  کی تصویر والے اس پوسٹر پر لکھا ہے، ”بے صبری بھی ایک خوبی ہے”۔

گرین پارٹی :

4

ماحول پسندوں کی جرمن سیاسی جماعت گرین پارٹی کے اس پوسٹر پر لکھا ہے ”ماحول سب کچھ نہیں ہے لیکن ماحول کے بغیر کچھ بھی باقی نہیں رہتا”۔ یہ جماعت چند ایک سیٹوں پر کامیاب ہوتی ہے۔

متبادل برائے جرمنی:

5

جرمنی کی مہاجرین اور اسلام مخالف جماعت Alternative فار جرمنی یا اے ایف ڈی کے اس انتخابی پوسٹر پر ایک حاملہ عورت کی تصویر کے ساتھ یہ لکھا ہوا ہے، ”نئے جرمن؟ ہم خود پیدا کریں گے۔ جرمنی، ہمت کرو۔

لیفٹ پارٹی :

6

اس جرمن سیاسی جماعت نے اپنے اس پوسٹر کے لیے مختلف خط تحریر استمعال کیے ہیں۔اس پوسٹر پر مختلف رنگوں میں لکھا ہے، ”واضح طور پر دائیں بازو کی نفرت انگیزی کے خلاف، دی لنکے”۔

No comments.

Leave a Reply