کون بنے گا برطانیہ کا شہنشاہ: باپ یا بیٹا؟

برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس کا اپنی والدہ ملکہ برطانیہ کی حیات میں شہنشاہ بننا ہمیشہ سے زیر بحث رہا ہے

برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس کا اپنی والدہ ملکہ برطانیہ کی حیات میں شہنشاہ بننا ہمیشہ سے زیر بحث رہا ہے

لندن  ۔۔۔ نیوز ٹائم

ان دنوں برطانیہ کے نئے شہنشاہ بننے کے حوالے سے کچھ ایسی ہی ایک دلچسپ صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس کا اپنی والدہ ملکہ برطانیہ کی حیات میں شہنشاہ بننا ہمیشہ سے زیر بحث رہا ہے۔ برطانیہ کا جو میڈیا شہزادہ چارلس کے سر پر تاج برطانیہ دیکھنا چاہتا تھا لیکن اب اس کا بھی نقطہ نظر تبدیل ہو رہا ہے۔ تازہ ترین میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے سٹے بازوں نے شہزادہ چارلس کے کنگ بننے یا نہ بننے پر سٹہ لگاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کیا بوڑھا شہزادہ چارلس برطانیہ کے تخت پر جلوہ گر ہو گا یا وہ اپنے 34 سالہ بیٹے ہیری کے سر پر تاج برطانیہ رکھ کر اس ذمہ داری اور خواہش سے دستبردار ہو جائے گا۔ بکیوں کی بھاری تعداد نے 11/2 کی شرح سے دعوی کیا ہے کہ شہزادہ چارلس، ہیری کے سر پر تاج رکھ دے گا  جبکہ آن لائن بکیوں کا کہنا ہے کہ اس بات کا 1/10 چانس ہے کہ 68 سالہ پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس برطانیہ کے 42 ویں شہنشاہ بن سکیں گے۔

No comments.

Leave a Reply