جرمنی، دنیا کی پہلی ہائیڈروجن ٹرین

ہائیڈرل نامی یہ ٹرین رواں برس دسمبر سے فعال کر دی جائے گی

ہائیڈرل نامی یہ ٹرین رواں برس دسمبر سے فعال کر دی جائے گی

برسلز ۔۔۔ نیوز ٹائم

جرمنی میں دنیا کی پہلی ہائیڈروجن ٹرین بہت جلد منظر عام پر آنے والی ہے جو ماحول دوست ہے اور کسی قسم کی گیسوں کا اخراج نہیں کرتی۔ ہائیڈرل نامی یہ ٹرین رواں برس دسمبر سے فعال کر دی جائے گی۔ پہلی ٹرین صرف 60 میل کا سفر کرے گی۔ اسے تیار کرنے والی نجی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ وہ ماحول دوست سفری سہولیات کے شعبے میں اس شاندار کام کے آغاز سے بے حد خوش ہیں۔ hydraulic نامی یہ ٹرین اسی طریقہ کار کے مطابق کام کرے گی جس سے عام ٹرینیں کام کرتی ہیں مگر ان میں استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی نئی ہے۔ ٹرین میں نصب کیا جانے والا سسٹم ہائیڈروجن اور آکسیجن کو ملا کر بجلی پیدا کرے گا اور یہی بجلی دراصل ٹرین کو چلائے گی۔ اس کا ہائیڈروجن سے بھرا ہوا ایک ٹینک 300 مسافروں کے ساتھ 500 میل تک کے سفر کے لیے کافی ہو گا۔ یہ ٹرین آلودگی پھیلانے اور ماحول کو تباہ کرنے والے ڈیزل سے چلنے والی ٹرینوں کا اختتام ثابت ہو گی۔ جرمنی میں اس وقت 4 ہزار سے زائد ٹرینیں ڈیزل پر چلائی جا رہی ہیں جو ماحول کو شدید آلودہ کرنے کا سبب بن رہی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply