بھارت، میانمار کے مسلمانوں کو ملک بدر کر کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے: اقوام متحدہ

بھارت، میانمار کے مسلمانوں کو ملک بدر کر کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے

بھارت، میانمار کے مسلمانوں کو ملک بدر کر کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

اقوام متحدہ نے میانمار کے روہنگیا مسلمان تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے بھارتی اقدام پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ Antonio Guterres نے کہا ہے بھارت میانمار کے مسلمانوں کو ملک بدر کر کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل Antonio Guterres کے  ترجمان نے نیو یارک میں معمول کی پریس بریفنگ میں اس بات پر زرو دیا  کہ اندراج کے بعد تارکین وطن کو ایسے ملکوں میں واپس نہیں بھیجنا چاہیے جہاں ان کی جان کو خطرہ ہو۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اس مسئلے کو بھارتی حکومت کے ساتھ اٹھائے گی انہوں نے بھارت کو تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے حوالے سے اقوام متحدہ کا موقف بھی یاد دلایا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت نے میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کو اقوام متحدہ میں اندراج کرانے کی بجائے ملک بدر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply