نواز شریف نے پاناما کیس فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کر دی

سابق وزیر اعظم نواز شریف

سابق وزیر اعظم نواز شریف

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پاناما کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل دائر کر دی ہے۔ نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر 48 صفحات پر مشتمل درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ قانون کے خلاف اور حقائق کے منافی ہے، عدالت عظمی نے اپنے فیصلے میں حقائق کو مدنظر نہیں رکھا عوامی نمائندے ایکٹ کے تحت نواز شریف کو نااہل قرار دے کر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے اختیارات استعمال کیے،  لہذا سپریم کورٹ کے فاضل ججز پر مشتمل بینچ کے نواز شریف کو نااہل اور ان کے خلاف نیب میں ریفرنسز دائر کرنے کے حکم کو کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پاناما کیس میں نواز شریف کے خلاف  شیخ رشید، عمران خان اور جماعت اسلامی کے Amir Jamat-e-Islami Siraj ul Haqکی درخواستوں پر الگ الگ نظرثانی کی جائے۔ واضح رہے کہ 28 جولائی کو سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا فیصلہ دیتے ہوئے نواز شریف کو ان کے منصب سے نااہل جبکہ وزیر خزانہ Ishaq Dar سمیت ان کے خاندان کے افراد کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا جسے باقاعدہ طور پر چیلنج کر دیا گیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply