شمالی کوریا نے امریکی جزیرے گوام پر حملے کا منصوبہ روک دیا

شمالی کوریا کے سپریم کمانڈر کم جونگ

شمالی کوریا کے سپریم کمانڈر کم جونگ

سیئول ۔۔۔ نیوز ٹائم

 شمالی کوریا کے سپریم کمانڈر Kim Jong Un کا کہنا ہے کہ وہ امریکی جزیرے Guam کو نشانہ بنانے کا منصوبہ ترک کر دیں گے لیکن ساتھ ہی انھوں نے متنبہ کیا کہ اگر واشنگٹن کی جانب سے مزید لاپرواہی کا مظاہرہ کیا گیا تو اس سے بھی زیادہ خطرناک کارروائی کی جا سکتی ہے۔ شمالی کوریا کے خبر رساں ادارے کے مطابق Kim Jong Un نے اپنا منصوبہ ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے  تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنا حتمی حکم دینے سے پہلے امریکیوں کے رویے کی جانچ پڑتال کریں گے اور اگر پھر بھی امریکا جزیرہ نما کوریا کے خلاف اپنے خطرناک عزائم جاری رکھتا ہے تو وہ اپنے اعلان کردہ فیصلے پر عملدرآمد کریں گے۔ شمالی کوریا کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب آئندہ ماہ جنوبی کوریا اور امریکا مشترکہ فوجی مشقیں کرنے جا رہے ہیں، دوسری جانب چین نے شمالی کوریا اور امریکا کو شمال مشرقی ایشیائی خطے میں حالات کو مزید کشیدہ ہونے سے بچانے کے لیے لفظی جنگ سے باز رہنے پر زور دیا۔ علاوہ ازیں روس کے وزیر خارجہ Sergei Lavrov نے امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان بڑھتی ہوئی لفظوں کی جنگ پر خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس جنگ کے نقصانات بہت زیادہ ہوں گے۔ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ Kim Jong Un کے ان الفاظ سے شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان جاری لفظی جنگ کو کم کرنے کے سلسلے میں راہ ہموار ہو گی۔ واضح رہے کہ امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان لفظی جنگ کا مرکز Pyongyang کی جانب سے امریکی جزیرے Guam کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کی دھمکی دے رہا ہے۔

No comments.

Leave a Reply