امریکا نے ایران کو دہشت گردی کی معاونت کا ذمہ دار ٹھہرادیا

اقوامِ متحدہ میں خاتون امریکی سفیر نکی ہیلی

اقوامِ متحدہ میں خاتون امریکی سفیر نکی ہیلی

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

اقوامِ متحدہ میں خاتون امریکی سفیر Nikki Hali نے گزشتہ روز ایک اجلاس سے اپنے خطاب میں ایران کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایران کو میزائل تجربات، دہشت گردی کی معاونت، انسانی حقوق اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزیوں کی ذمہ داری قبول کرنا ہو گی۔ Nikki Hali کا یہ اظہارِ خیال ایرانی صدر حسن روحانی کے اس بیان کا جواب ہے جس میں ایرانی صدر نے امریکا کو خبردار کیا تھا کہ اگر اس نے ایران پر مزید پابندیاں لگائیں تو وہ عالمی طاقتوں کے ساتھ طے شدہ معاہدہ توڑنے میں چند گھنٹے بھی نہیں لگائے گا۔ اقوامِ متحدہ کے پلیٹ فارم سے خاتون امریکی سفیر Nikki Hali نے اپنے باضابطہ جوابی بیان میں ایران سے کہا ہے کہ وہ جوہری معاہدے کو عالمی بلیک میلنگ کے لیے استعمال کر کے دنیا کو یرغمال نہیں بنا سکتا،  اور یہ جوہری معاہدہ کسی بھی صورت میں ناکام نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ امریکا کی جانب سے ایران پر عائد کی گئی نئی پابندیوں کا مذکورہ جوہری معاہدے سے کوئی تعلق نہیں۔

No comments.

Leave a Reply