روس کی امریکہ کو مزید سفارتی عملہ بے دخل کرنے کی دھمکی

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن

ماسکو ۔۔۔ نیوز ٹائم

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے دھمکی دی ہے کہ روس میں امریکی سفارتی عملے کے ارکان میں سے مزید 155 سفارتکاروں کو بے دخل کیا جا سکتا ہے۔ اس وقت روس میں امریکی سفارتی عملے کی تعداد 455 ہے۔ صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس کا استحقاق ہے کہ وہ کتنی بڑی تعداد میں امریکی سفارت کاروں کو اپنے ہاں قیام کی اجازت دیتا ہے۔ فیصلہ کریں گے کہ کتنی تعداد کی اجازت دینی ہے، روس اپنے ہاں امریکی سفارت کاروں کی تعداد یکم ستمبر سے پہلے ہی ایک بار کمی کر چکا ہے۔ ہفتہ دو ستمبر کو امریکا نے بھی جوابی طور پر اپنے ہاں روسی سفارتی عملے کے زیر استعمال تین عمارت خالی کرا لی تھیں۔ صدر پیوٹن نے اپنا یہ نیا بیان چینی ساحلی شہر شیامن میں پانچ بڑی ترقی پذیر معیشتوں والے ممالک کی تنظیم برکس کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔

No comments.

Leave a Reply