فضائی آلودگی کا مقابلہ کرنے کے لیے جرمنی فنڈ قائم کرے گا

جرمنی چانسلر انجیلا مرکل

جرمنی چانسلر انجیلا مرکل

برلن ۔۔۔ نیوز ٹائم

جرمنی کی حکومت فضائی آلودگی کا مقابلہ کرنے کے لیے فنڈ قائم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ یہ رقم برقی گاڑیوں کے فروغ اور صاف ہوا کے لیے دیگر اقدامات پر خرچ کی جائے گی۔ جرمنی  چانسلر انجیلا مرکل نے اس اقدام کا اعلان پیر کے روز کیا ہے۔ انہوں نے 30 سے زائد بلدیاتی حکومتوں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ ان بلدیات میں فضائی آلودگی کا مسئلہ پایا جاتا ہے۔ اس فنڈ کی مالیت 1.2 ارب ڈالر کے قریب ہو گی۔ جرمنی کی گاڑی ساز کمپنیاں فنڈ کے لیے ایک چوتھائی رقم فراہم کریں گی۔ یہ رقم برقی گاڑیوں کی جانب منتقلی میں اعانت، مزید چارجنگ اسٹیشنز کے قیام اور نقل و حمل کے سرکاری نظام کو بہتر بنانے کے لیے مختص کی جائے گی۔

No comments.

Leave a Reply