طاقتور سمندری طوفان ارما کیربیئن جزائر کے قریب پہنچ گیا

طاقتور سمندری طوفان ارما کیربیئن جزائر کے قریب پہنچ گیا

طاقتور سمندری طوفان ارما کیربیئن جزائر کے قریب پہنچ گیا

فلوریڈا ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکا ابھی Hurricane Harvey کے نقصانات سے پوری طرح نبرد آزما نہیں ہو سکا تھا کہ ایک اور طوفان جسے Irma کا نام دیا گیا ہے اپنی پوری شدت کے ساتھ مزید تباہی پھیلانے کو تیار ہے۔ Atlantic Ocean میں بننے والا Irma طوفان مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سمندری طوفان Irma فلوریڈا اور Caribbean islands کو اپنا نشانہ بنائے گا۔ تباہی سے بچنے کیلئے حکام نے Florida Keys کے رہائشی علاقے خالی کرا لئے گئے ہیں جبکہ Leeward Islands ، British اور US Virgin Islands ، Puerto Rico میں طوفان کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق سمندری طوفان Irma کی شدت 5 درجے کی ہو گئی ہے، جزائر میں بڑی تباہی کا خدشہ ہے۔ امریکا کے قومی Hurricane Center نے کہا ہے کہ طوفان کی ہوائیں 295 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے فلوریڈا سے ٹکرا سکتے ہیں۔ حکام نے 120 میل پر محیط ریاست فلوریڈا کے جزائر سے لاکھوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ فلوریڈا کے جزیرے  Keys میں طوفان کے پیش نظر سیاحوں کو انخلا کی ہدایت کی گئی ہے۔ مغربی Keys سے سیاحوں کا انخلا آج سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ جزیرہ Keys  سطح سمندر سے 3  سے 4 فٹ بلند ہے، Irma طوفان کے باعث 7 سے11 فٹ بلند لہریں اٹھنے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ چند روز پہلے سمندری Hurricane Harvey نے ریاست Texas میں بڑی تباہی مچائی تھی۔

No comments.

Leave a Reply