کمبوڈیا، مرکزی اپوزیشن لیڈر کیم سوخا پر بغاوت کا الزام، 15 سے 30 برس تک قید کی سزا کا امکان

کمبوڈیا کی حکومت نے مرکزی اپوزیشن لیڈر کیم سوخا

کمبوڈیا کی حکومت نے مرکزی اپوزیشن لیڈر کیم سوخا

نوم پنہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

کمبوڈیا کی حکومت نے مرکزی اپوزیشن لیڈر Kem Sokha پر بغاوت کا الزام عائد کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق Kem Sokha کو چند روز قبل حراست میں لے کر دارالحکومت Phnom Penh کی میونسپل عدالت میں پیش کیا گیا  جہاں سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ غیر ملکیوں کے ساتھ خفیہ طریقے سے سازباز کرنا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے۔  تاہم الزام ثابت ہونے کی صورت میں Kem Sokha کو 15 سے 30 برس تک قید کی سزا سنائی جا سکے گی جبکہ ان کی گرفتاری وزیر اعظم Hun Sen کے مخالفین کے خلاف جاری کریک ڈائون کا حصہ ہے۔  واضح رہے کہ جس روز مرکزی اپوزیشن لیڈر Kem Sokha کو گرفتار کیا گیا اسی دن ایک معروف آزاد اخبار کی اشاعت کو بھی معطل کر دیا گیا تھا۔ قبل ازیں وزیر اعظم Hun Sen نے بھی اپوزیشن لیڈر پر امریکی تعاون سے سازش کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply