جاپانی وزیر اعظم اور روسی صدر آج ملاقات کریں گے

جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن

جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن

 ٹوکیو۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے وزیر اعظم Shinzo Abe  آج روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ملاقات کریں گے۔  اس ملاقات میں خاص طور پر شمالی کوریا کی جانب سے ایک اور جوہری تجربے کے بعد کی صورت حال کو زیربحث لایا جائے گا۔ یہ ملاقات ایسٹرن اکنامک فورم کے موقع پر ہو گی۔ اقتصادی فورم کا اجلاس روس کے علاقے سائبیریا کے ساحلی شہر Vladivostok میں ہو رہا ہے۔  جاپانی حکومت کے ترجمان کے مطابق اس کا قوی امکان ہے کہ شمالی کوریا کا وفد بھی اِس ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کرے گا۔

No comments.

Leave a Reply