انڈر ٹیکر رواں ماہ سے رنگ میں واپس آ رہے ہیں, مقابلہ جان سینا سے ہو گا

لیجنڈ ریسلر انڈر ٹیکر

لیجنڈ ریسلر انڈر ٹیکر

سٹام فورڈ ۔۔۔ نیوز ٹائم

لیجنڈ ریسلر Undertaker ایک بار پھر ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپس آ رہے ہیں اور توقعات سے بھی پہلے پرستاروں کے سامنے ہوں گے، اور ان کی اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ ان کا مقابلہ John Cena سے ہو۔ Undertaker کے بارے میں خیال کیا جا رہا تھا کہ اپریل میں WrestleMania 33 میں Roman Reigns سے شکست کے بعد وہ ریٹائر ہو چکے ہیں۔ توقع کی جا رہی تھی کہ 27 سالہ کیرئیر اور انجری کے مسائل کے باعث وہ اب دوبارہ ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے۔ مگر امریکی جریدے کے مطابق Undertaker المعروف dedeman ایک بار پھر اسی مہینے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ ‘ No Mercy ‘ میں نظر آ سکتے ہیں، یا کم از کم واپسی کا اشارہ دے سکتے ہیں۔ SamarSalim سے پہلے بھی یہ افواہیں سامنے آئی تھیں کہ Undertaker ڈبلیو ڈبلیو ای کے WrestleMania کے بعد اس دوسرے بڑے ایونٹ میں آ کر Roman Reigns سے ایک بار پھر نئے ٹکراو کی بنیاد رکھ سکتے ہیں ، اس حوالے سے ان کی ایک تصویر بھی انٹرنیٹ پر گردش کرتی رہی۔ مگر اب پھر Undertaker کی ناقابل یقین واپسی کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں اور اس بار وہ Roman Reigns سے لڑنے کے لیے واپس نہیں آ رہے۔ رپورٹ کے مطابق SamarSalim سے قبل بھی Undertaker ring میں تربیت لے رہے تھے، اگرچہ وہ اس ایونٹ کے دوران نمودار نہیں ہوئے مگر آف کیمرہ وہ ring میں موجود تھے اور یہ ان کی واپسی کی نشانی ہے۔

No comments.

Leave a Reply