چین اور پاکستان سے اکٹھے جنگ ہو سکتی ہے، بھارتی آرمی چیف کی وراننگ

بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت

بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت

نئی دہلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارتی آرمی چیف جنرل Bipin Rawat نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر نہیں بنایا جا سکتا جبکہ پاکستان اور چین کے ساتھ جنگ کو نظر انداز بھی نہیں کیا جا سکتا۔ نئی دہلی میں ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے جنرل Bipin Rawat نے Duklam کے مسئلے پر اور مستقبل میں چین کے ساتھ کسی بھی ممکنہ تنازعے کے حوالے سے اپنی فوج کے تفصیلی موقف کی وضاحت کی۔ جنرل Bipin Rawat کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ شمالی بارڈر پر بھارتی فوجی دستے مصروف عمل ہیں جبکہ انھوں نے الزام عائد کیا کہ چین، بھارت سے ڈوکلام کا علاقہ چھیننے کے لیے پر تول رہا ہے اور ہمیں اس کے لیے تیار ہونا چاہیے۔ بھارتی آرمی چیف Bipin Rawat کا مزید کہنا تھا کہ اس بات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ چین کے ساتھ بھارتی تنازعے سے پاکستان فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ چین اور پاکستان کے ساتھ اکھٹے جنگ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور ہمیں اس ممکنہ جنگ سے نپٹنے کے لیے شمالی اور مغربی سرحدوں پر کسی بھی صورت حال کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

No comments.

Leave a Reply