میانمار حکومت کو معصوم روہنگیا مسلمانوں کی مدد کرنی چاہیے، دلائی لاما

بدھ مت کے روحانی پیشوا دلائی لاما

بدھ مت کے روحانی پیشوا دلائی لاما

نئی دہلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

بدھ مت کے روحانی پیشوا دلائی لاما نے کہا ہے کہ میانمار حکومت معصوم روہنگیا مسلمانوں پر مظالم بند اور ان کی مدد کرے کیونکہ بدھ مت کی یہی تعلیم ہے۔ میانمار میں روہنگیا مسئلے پر پہلی بار لب کشائی کرتے ہوئے نوبل انعام یافتہ دلائی لاما نے میانمار حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مظالم کے باعث نقل مکانی کرنے والے معصوم روہنگیا مسلمانوں کی مدد کی جائے کیونکہ بدھ مت کی یہی تعلیم ہے۔ دلائی لاما نے  کہا جو لوگ مسلمانوں کو ڈرا دھمکا رہیں ہیں، انہیں بدھا کے بارے میں سوچنا چاہیے کہ ان حالات میں بدھا ہوتے تو وہ بھی یقینا ان بے چارے مسلمانوں کی مدد کر رہے ہوتے، میں اس حوالے سے بے انتہا دکھ محسوس کر رہا ہوں۔ واضح رہے کہ میانمار کی ریاست رخائن میں حکومت کے ساتھ ساتھ بدھ مت کے بھکشو بھی مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں اور طویل عرصے سے میانمار میں اسلام کو خطرہ قرار دے کر روہنگیا مسلمانوں کو ملک سے بے دخل کرنے کی مہم چلا رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق میانمار میں اب تک ایک ہزار سے زائد مسلمانوں کو شہید کیا جا چکا ہے جبکہ لاکھوں افراد ہجرت کر چکے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply