سمندری طوفان ارما نے کیوبا اور فلوریڈا تباہی مچا دی، ہلاکتیں 40 ہو گئیں

شمال مشرقی علاقوں میں ریکارڈ بارشوں کے بعد ہر طرف پانی ہی پانی ہے اور بدترین سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے

شمال مشرقی علاقوں میں ریکارڈ بارشوں کے بعد ہر طرف پانی ہی پانی ہے اور بدترین سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے

 فلوریڈا ۔۔۔ نیوز ٹائم

سمندری طوفان نے کیریبیئن جزائر، کیوبا اور امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی علاقوں میں بھی تباہی مچا دی، ارما سے ہلاک افراد کی تعداد 40 ہو گئی، فلوریڈا کے شمال مشرقی علاقوں میں موجود Hurricane Irma کمزور ہو کر کیٹگری ایک میں داخل ہو گیا۔ طوفانی ہوائوں، شدید بارشوں اور اونچی اونچی لہروں کے ساتھ کیٹگری 4 کے طوفان نے فلوریڈا کے ساحلی علاقوں کو تہس نہس کر دیا۔ چھتیں اڑ گئیں، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، 60 lakh سے زائد صارفین کی بجلی غائب ہو گئی، جبکہ 65 lakh سے زائد لوگوں کو انخلا کا حکم دے کر ریاست فلوریڈا کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔ شمال مشرقی علاقوں میں ریکارڈ بارشوں کے بعد ہر طرف پانی ہی پانی ہے اور بدترین سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے، میامی میں جڑوں سے اکھڑے درخت، طوفانی ہوائوں سے گرے سائن بورڈز، دریائوں کا منظر پیش کرتی سڑکیں طوفان کی شدت کی کہانی سنا رہی ہیں۔ ساحل پر 5 سے 10 فٹ اونچی لہریں بلند ہو رہی ہیں اور خراب موسم کے باعث میامی ایئر پورٹ منگل تک بند ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست جارجیا میں بھی طوفانی ہوائوں اور تیز بارشوں سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ امریکی ایئر لائن نے اٹلانٹا ایئر پورٹ پر 800 پروازیں منسوخ کر دیں، لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

No comments.

Leave a Reply