اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے خلاف مزید پابندیوں کے لیے ووٹنگ آج ہو گی

شمالی کوریا نے مزید پابندیاں کی صورت میں امریکا کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی دھمکی دے دی

شمالی کوریا نے مزید پابندیاں کی صورت میں امریکا کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی دھمکی دے دی

نیو یارک  ۔۔۔ نیوز ٹائم

شمالی کوریا نے مزید پابندیاں کی صورت میں امریکا کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی دھمکی دے دی۔ شمالی کوریا نے امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے Pyongyang پر نئی پابندیاں عائد کرنے کوششیں جاری رکھیں تو اسے دوگنی قیمت چکانا پڑے گی۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کیمونسٹ ریاست کے خلاف مزید پابندیوں کے لیے ووٹنگ آج ہو گی۔ شمالی کوریا نے 3 ستمبر کو چھٹا جوہری تجربہ کیا تھا، جس کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے۔ ادھر جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ اس کی ہمسایہ ریاست تباہی کے راستے پر گامزن ہے۔ عالمی برداری شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام کو عالمی امن کے لئے خطرہ قرار دیتی ہے جبکہ Pyongyang ایسے الزامات مسترد کرتا ہے۔ شمالی کوریا پر مزید ابندیاں لگانے کے لیے سلامتی کونسل میں آج ووٹنگ ہو گی۔ امریکا نے میزائل اور جوہری تجرے کے بعد شمالی کوریا پر مزید پابندیاں لگوانے کے لئے 6 ستمبر کو سلامتی کونسل میں قرارداد جمع کرائی تھی۔ قرارداد کی منظوری کے لیے تمام 9 ارکان کی جانب سے حمایت میں ووٹ درکار ہوں گے۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا نے کچھ روز قبل ہائیڈروجن بم کا تجربہ کیا تھا، جس کے بعد جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساحل سے چند میل کے فاصلے پر فوجی مشقیں کیں۔

No comments.

Leave a Reply