جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں انٹرنیشنل موٹر شو کا آغاز

واضح رہے کہ 12 ستمبر سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 24 ستمبر کو اختتام پذیر ہو گا

واضح رہے کہ 12 ستمبر سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 24 ستمبر کو اختتام پذیر ہو گا

فرینکفرٹ ۔۔۔ نیوز ٹائم

جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں انٹرنیشنل موٹر شو کا آغاز ہو گیا۔ مختلف ممالک سے شریک درجنوں کار کمپنیاں چمچماتی گاڑیاں متعارف کروا رہی ہیں۔ مقامی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والے اس انٹرنیشنل موٹر شو میں دنیا بھر سے درجنوں گاڑی ساز کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کے ساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈل بھی نمائش کے لیے پیش کر رہی ہیں۔ رواں برس اس موٹر شو میں جدید کانسیپٹ کارز بھی پیش کی جا رہی ہیں جو اس نمائش کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ 13روز تک جاری رہنے والے اس ایونٹ کے دوران جرمنی سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔ واضح رہے کہ 12 ستمبر سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 24 ستمبر کو اختتام پذیر ہو گا۔

No comments.

Leave a Reply