ایران کو جوہری معاہدے کے لیے دوبارہ مذاکرات پر آمادہ کرنا ہو گا: امریکہ

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی وزیر خارجہ Rex Tillerson نے کہا ہے کہ امریکا کا ایران کو جوہری معاہدے کے حوالے سے دوبارہ مذاکرات پر قائل کرنے کے لیے اپنے اتحادیوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ امریکی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں اس تعاون کی ضرورت ہے  خواہ وہ ہمارے یورپی اتحادیوں کی جانب سے ہو یا پھر دیگر اتحادیوں کی طرف سے تاکہ ہم ایرانی حکام پر بھی واضح کر سکیں کہ اس معاہدے پر واقعی نظرثانی کی ضرورت ہے۔ Rex Tillerson کا یہ بیان ان کی اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف اور جوہری معاہدے پر دستخط کرنے والے دیگر 5 ممالک کے وزرائے خارجہ جن میں برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی اور روس شامل ہیں کے ساتھ ملاقات سے دیر قبل سامنے آیا۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ اس معاہدے سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں جسے انہوں نے امریکی تاریخ کے بدترین معاہدوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply