جوہری معاہدے پر نئی شرائط پر دوبارہ مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر

ایرانی صدر حسن روحانی

ایرانی صدر حسن روحانی

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے پر نئی شرائط کے ساتھ دوبارہ مذاکرات ممکن نہیں ہے۔ 2015ء میں طے پانے والے اس معاہدے کے تحت ایران نے اپنے جوہری پروگرام کو روکنا ہے جبکہ اس کے بدلے اس پر لگی بین الاقوامی پابندیوں میں نرمی کی جانا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران اس معاہدے کو ایک شرمندگی قرار دیا تھا۔ ایرانی ٹیلی ویژن پر براہ راست نشرہونے والے اپنے خطاب میں روحانی کا کہنا تھا کہ بعض لوگ اس معاہدے پر دوبارہ بات چیت کرنے خواہاں ہیں تاہم انہیں واضح طور پر بتا دیا گیا ہے کہ اس معاہدے پر دوبارہ سے کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی۔ ایرانی کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ یہ بہت افسوس کی بات ہو گی اگر عالمی سیاست میں آئے نئے سرکش کی وجہ سے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے ختم ہوتا ہے۔ انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اشارہ کرتے ہوئے کہی۔

No comments.

Leave a Reply