میکیسیکو بارڈر پر دیوار کی تعمیر کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ

میکسیکو بارڈر پر مجوزہ دیوار کی تعمیر

میکسیکو بارڈر پر مجوزہ دیوار کی تعمیر

سین ڈیاگو ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی ریاست کیلیفورنیا نے میکسیکو بارڈر پر مجوزہ دیوار کی تعمیر رکوانے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔ کیلیفورنیا حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ وفاقی حکومت اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے اور ماحولیاتی مسائل کو مدنظر نہیں رکھا جا رہا۔ امریکی اٹارنی جنرل  Jeff Sessions نے ردعمل میں کہا ہے کہ میکسیکو بارڈر کو محفوظ بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے اور امریکی صدر اپنی انتخابی مہم کے دوران دیوار بنانے کا وعدہ کر چکے ہیں۔ کیلیفورنیا ریاست کے اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت قانون کی سنگین خلاف ورزی کر رہی ہے اور ہم اسے رکوانے کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔ کیلیفورنیا ہوم لینڈ سیکیورٹی گورنر نے کہا ہے کہ دیوار کی تعمیر تجارتی سرگرمیوں کی شدید متاثر کرے گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات میں میکسیکو بارڈر پر دیوار تعمیر کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم انہیں اب مختلف حلقوں کی طرف سے شدید تنازعات کا سامنا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ صدر بننے کے بعد متعدد مرتبہ دیوار کی تعمیر کا عندیہ دے چکے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل زور دیتے رہے ہیں کہ میکسیکو ب بارڈر پر دیوار کی تعمیر کا پیسہ میکسیکو حکومت سے لیا جائے گا جبکہ میکسیکو اس بات سے انکار کر چکا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میکسیکو بارڈر سے امریکہ میں منشیات سمگلنگ کے علاوہ انسانی سمگلنگ بھی کی جاتی ہے اور اس بارڈر کو بند کرنا انتہائی ضروری ہے۔ دوسری جانب ڈیمو کریٹک پارٹی بھی اس دیوار کی تعمیر کے خلاف ہے۔

No comments.

Leave a Reply