دیگر ملکوں کی نسبت پاکستان دہشت گردی سے زیادہ متاثر ہے، برطانوی وزیر اعظم تھریسامے

برطانوی وزیر اعظم تھریسامے

برطانوی وزیر اعظم تھریسامے

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانوی وزیر اعظم Threasa-May نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں دہشت گردی سے متاثرہ پاکستان کو یاد رکھا۔ برطانوی وزیر اعظم نے سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کا بھی ذکر کیا۔ برطانوی وزیر اعظم Threasa-May نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان خاتون کے قتل کا 10واں سال ہے جنہوں نے انہیں اور ان کے شوہر کا ایک دوسرے سے تعارف کرایا تھا۔ Threasa-Mayکا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے پوری دنیا متاثر ہے لیکن پاکستان بہت سے ملکوں کی نسبت زیادہ متاثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں موجود بہت سے لوگ بے نظیر بھٹو سے اچھی طرح واقف رہے ہیں، اسی ملک میں بے نظیر بھٹو کو ظالمانہ طریقے سے قتل کر دیا گیا اور یہ قتل ان لوگوں نے کیا جو اقوام عالم کی اقدار کے خلاف ہیں۔ Threasa-May نے مزید کہا کہ بے نظیر بھٹو کا تعلق دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک سے تھا اور انہیں جمہوری جدوجہد، برداشت کو فروغ دینے اور ایک خاتون ہونے کی وجہ سے قتل کیا گیا۔

No comments.

Leave a Reply