جسم سے باہر سینے کے اوپر دل رکھنے والی 8 سال کی بچی

روس سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ بچی ویرسافیا بورن

روس سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ بچی ویرسافیا بورن

ماسکو ۔۔۔ نیوز ٹائم

روس سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ بچی جس کا دل حیرت انگیز طور پر جسم سے باہر پیٹ پر دھڑکتا ہے۔8 سالہ  Virsaviya  Borun کا تعلق روس سے ہے اور حیرت انگیز طور پر اس کا دل جسم سے باہر پیٹ پر دھڑکتا ہے، برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں  Virsaviya  Borun کا کہنا تھا کہ یہ میرا دل ہے اور جب میں تیار ہوتی ہوں تو نرم کپڑے پہنتی ہوں تاکہ میرے دل کو نقصان نہ پہنچ سکے جبکہ میں گھر سے باہر چہل قدمی بھی کرتی ہوں، چھلانگیں بھی لگاتی ہوں اور دوڑتی بھی ہوں۔ ڈاکٹرز نے Virsaviya  Borun کی والدہ کو بچپن میں خبردار کیا تھا کہ اس کا بچنا مشکل ہے تاہم 8 سال کی عمر میں بھی Virsaviya   Borun ایک اچھی زندگی گزار رہی ہے۔ Virsaviya  Borun کی والدہ اس کو علاج کے لیے روس سے فلوریڈا لے کر گئیں اور وہاں کئی ہسپتالوں اور ڈاکٹرز کو دکھایا  لیکن سب نے علاج سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ بچی کی جان کو خطرہ ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں 10  ملین  میں سے 55 بچے اس طبی نقص کا شکار ہوتے ہیں  تاہم Virsaviya  Borun کی والدہ کو اب بھی امید ہے کہ ایک نہ ایک دن کوئی ڈاکٹر ان کی بیٹی کا علاج ضرور کرے گا۔

No comments.

Leave a Reply