یہودی آباد کاری عالمی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے مندوب نیکولائے ملادینوف

اقوام متحدہ کے مندوب نیکولائے ملادینوف

اقوام متحدہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب نے فلسطین میں اسرائیل کی طرف سے جاری غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر پر شدید تنقید کی ہے۔ یو این مندوب  Nickolay Mladenov کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر جاری رکھ کر عالمی  قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ العربیہ کے مطابق اقوام متحدہ کے مندوب Nickolay Mladenov نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز اپنے دورہ فلسطین کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ Nickolay Mladenov گذشتہ روز غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں بھی گئے جہاں انہوں نے جاری بحالی کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ یو این مندوب Nickolay Mladenov کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے فلسطین کے علاقوں مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کی سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم Benjamin Netanyahu کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہ Benjamin Netanyahu فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کے لیے یہودیوں کو ترغیب دے رہے ہیں۔ Nickolay Mladenov نے کہا کہ ستمبر کے مہینے میں اسرائیلی حکومت نے یہودی آباد کاروں کے لیے 2300 نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے جو گذشتہ سال کے عرصے کی نسبت 30 فیصد زیادہ ہے۔ یو این مندوب Nickolay Mladenov نے کہا کہ فلسطین میں یہودی آباد کاری کا جنون انتہائی خطرناک ہے۔ پورا سال یہودی بستیوں کی تعمیر اور ان کی توسیع نہ صرف غیر آئینی بلکہ خطے میں امن و امان کے قیام کے لیے کی جانے والی مساعی کے لیے بھی خطرہ ہے۔

No comments.

Leave a Reply