جاپانی وزیر اعظم کا پارلیمنٹ تحلیل کر کے قبل از وقت انتخابات کرانے کا فیصلہ

جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے

جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپانی وزیر اعظم Shinzo Abe نے پارلیمنٹ تحلیل کر کے قبل از وقت انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جاپانی وزیر اعظم  Shinzo Abe نے نیوز کانفرنس  کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ 28 ستمبر کو جمعرات کے روز اسمبلی توڑ دیں گے اور پھر نئے الیکشن کرائیں گے۔ اپنے اس اقدام کی وجہ بتاتے ہوئے Shinzo Abe نے کہا کہ وہ قومی بحران پر قابو پانے کے لیے نیا مینڈیٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ جاپانی وزیر اعظم  Shinzo Abe کا کہنا تھا کہ وہ شمالی کوریا کے متعلق بھی سخت پالیسی تشکیل دینا چاہتے ہیں جو مسلسل ایٹمی تجربات کر رہا ہے۔ Shinzo Abe کے اتحادی سیاست دان Natsuo Yamaguchi نے بتایا کہ جاپان میں الیکشن 22 اکتوبر کو کرائے جانے کا امکان ہے۔ شمالی کوریا اور جاپان کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے ساتھ ہی شنزو آبے کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوا ہے  جبکہ اس سے قبل کئی ماہ سے اقربا پروری اور غیر مقبول پالیسیوں کی وجہ سے ان کی مقبولیت کافی کم ہو گئی تھی۔ ملک میں کرائے گئے رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق حال ہی میں Shinzo Abe کی عوامی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوا ہے جو 30 سے بڑھ کر 50 فیصد ہو گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق جاپانی وزیر اعظم Shinzo Abe نے قبل از وقت الیکشن کا فیصلہ کر کے سیاسی جوا کھیلا ہے جس میں پانسہ پلٹ بھی سکتا ہے اور ناکامی کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے  جس کے نتیجے میں ملک میں سیاسی خلا پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے جاپانی وزیر اعظم کو اقربا پروری کے الزام میں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔ Shinzo Abe کی آئین میں ترمیم کی دیرینہ خواہش ہے کیونکہ جاپانی آئین جنگ میں شرکت اور کسی ملک سے الجھنے کی اجازت نہیں دیتا اور اسی مقصد کے تحت جاپان میں جنگی مقاصد کے لیے مسلح افواج نہیں بنائی جاتیں۔ تاہم Shinzo Abe آئین میں فوج کو جنگی کردار دلوانے کے خواہاں ہیں۔

No comments.

Leave a Reply