چین میں پیغام رساں سروس واٹس ایپ پر پابندی عائد

چین میں پیغام رساں سروس واٹس ایپ پر پابندی عائد

چین میں پیغام رساں سروس واٹس ایپ پر پابندی عائد

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

چین میں پیغام رسانی کی معروف سروس وائٹس ایپ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔خبروں کے مطابق چین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک اور انسٹاگرام کے بعد وائٹس ایپ کو بھی ہلاک کر دیا ہے۔ چین میں موجود بعض صارفین نے ٹوئٹر پر اپنے پیغامات میں لکھا ہے کہ گزشتہ ہفتے سے وہ واٹس ایپ تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے اور غیر اعلانیہ بندش سے انہیں پریشانی کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 19 ستمبر سے واٹس ایپ صارفین کی بڑی تعداد پیغام رسانی کی اس سہولت سے محروم ہے جبکہ چینی حکومت نے ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود باضابطہ طور پر واٹس ایپ کو بند کرنے کا اعلان نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ 2014ء میں فیس بک نے واٹس ایپ کو خرید لیا تھا جبکہ انسٹاگرام بھی فیس بک ہی کی ملکیت ہے۔ قبل ازیں چین میں امریکی سوشل میڈیا ویب سائٹس کے علاوہ انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل اور اس کی تمام سروسز بھی معطل کی جا چکی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply