جزیرہ نما کوریا میں جنگ کا فاتح کوئی نہیں ہو گا: چین

جزیرہ نما کوریا میں جنگ کا فاتح کون

جزیرہ نما کوریا میں جنگ کا فاتح کون

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

چین کے وزیر خارجہ Lu Kangنے کہا ہے کہ جزیرہ نما کوریا میں جنگ کا فاتح کوئی بھی نہیں ہو گا۔ ان کا یہ بیان شمالی کوریا کی طرف سے ٹرمپ کے اعلان جنگ کے ردعمل میں سامنے آیاہے۔ شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔ چینی وزیر خارجہ Lu Kangنے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے ساستدانوں کو ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے اور جنگ مسئلے کا حل نہیں ہے۔ دوسری طرف روسی ترجمان نے کہا کہ صورت حال انتہائی گھمبیر صورت حال اختیار کر چکی ہے۔  شمالی کوریا وزیر خارجہ Ri Yong-ho  کا کہنا ہے کہ امریکہ صدر کے بیانات کے تناظر میں حفاظتی اقدامات ضروی ہیں۔ واضح رہے کہ 3 ستمبر کو شمالی کوریا کے جوہری تجربے کے بعد جزیرہ نما کوریا میں صورت حال سنگین ہو کر رہ گئی ہے۔ تین ستمبر کو شمالی کوریا کے جوہری تجربے کے بعد جزیرہ نما کوریا میں صورت حال سنگین ہو کر رہ گئی ہے۔ چین، روس اور جرمنی معمالے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے امریکہ اور شمالی کوریا کو معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی تلقین کر رہے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply