ہیومن رائٹس واچ نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر میانمار کی حکومت کو انسانیت سوز جرائم کا مرتکب قرار دے دیا

ہیومن رائٹس واچ نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر میانمار کی حکومت کو انسانیت سوز جرائم کا مرتکب قرار دے دیا

ہیومن رائٹس واچ نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر میانمار کی حکومت کو انسانیت سوز جرائم کا مرتکب قرار دے دیا

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

 انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر میانمار کی حکومت کو انسانیت سوز جرائم کا مرتکب قرار دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میانمار پر اقتصادی پابندیاں اور ہتھیاروں کی فروخت پر پابندیاں عائد کی جائیں۔ ہیومن رائٹس واچ کے لیگل اینڈ پالیسی ڈائریکٹر James Ross کا کہنا ہے کہ برمی فوج ریاست رخائن سے مسلمانوں کو جبرا بے دخل کر رہی ہے۔علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے کہا ہے کہ نقل مکانی کرنے والے 480,000 روہنگیا مہاجرین کو خوراک اور دیگر ضروری اشیا کی فراہمی کے لیے پہلے سے دگنا فنڈز درکار ہیں۔ ادھر میانمار حکومت کے ترجمان نے ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے انسانیت سوز جرائم کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کے کوئی شواہد نہیں کہ برمی حکومت انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہے۔ میانمار نے اقوام متحدہ کے اس بیان کو بھی یکسر مسترد کر دیا کہ برمی فورسز مسلمانوں کی نسل کشی کر رہی ہیں۔ خیال رہے کہ رواں برس 25 اگست سے شروع ہونے والی کشیدگی کے بعد سے اب تک سینکڑوں روہنگیا مسلمان شہید جبکہ 400,000سے زائد بنگلا دیش ہجرت کر چکے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply