امریکہ نے شمالی کوریا کے 8 بینکوں اور 26 منتظمین کے خلاف تعزیرات عائد کرنے کا اعلان

امریکہ نے شمالی کوریا کے 8 بینکوں اور 26 منتظمین کے خلاف تعزیرات عائد کرنے کا اعلان

امریکہ نے شمالی کوریا کے 8 بینکوں اور 26 منتظمین کے خلاف تعزیرات عائد کرنے کا اعلان

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکہ نے شمالی کوریا کی 8 بینکوں اور بینکوں کے 26 منتظمین پر تعزیرات عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی وزیر خزانہ، Steven Mnuchinنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے ذریعے ہم شمالی کوریا کو اکیلا کرنے کی حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہو سکیں گے، جس سے جزیرہ کوریا کو پرامن اور جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے وسیع تر مفاد کا حصول ممکن ہو گا۔ گذشتہ ہفتے، صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک حکم نامے پر دستخط کیے جس کے تحت شمالی کوریا کی اکیلے پن کی شکار کمیونسٹ حکومت کے ساتھ، جو اسلحے کی تشکیل کے اپنے پروگرام پر خوب رقوم خرچ کر رہی ہے، اس کے ساتھ تجارت کرنے والے افراد اور کاروباری اداروں کے خلاف نئی معاشی تعزیرات عائد کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔ امریکی وزیر دفاع Jim Mattis نے منگل کے روز اس بات پر زور دیا کہ امریکہ، شمالی کوریا کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پرامن حل کی کوشش کر رہا ہے، حالانکہ شمالی کوریا کا یہ دعوی ہے کہ پیر کے روز ٹرمپ کی جانب سے کیا جانے والا ٹوئیٹ اعلانِ جنگ ہے۔ نئی دہلی میں امریکہ، بھارت تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے بھارتی حکام سے بات چیت کے بعد، میٹس نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی دھمکیوں کے توڑ کے لیے ضروری ہے کہ امریکی فوج جزیرہ کوریا پر تعینات رہے، ساتھ ہی تنازع کے پرامن حل کے لیے، امریکہ سفارتی کوششوں کی بھی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ بھارتی وزیر دفاع سے ملاقات کے بعد، Jim Mattis نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف یہ ہے کہ ہم اِسے سفارتی طریقے سے حل کریں، اور میں سمجھتا ہوں کہ اس معاملے پر صدر ٹرمپ خاصے واضح ہیں۔ وزیر خارجہ Rex Tallerson نے منگل کے روز اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکہ سفارتی کوششیں جاری رکھے گا اور امید ہے ہم اِس طریقے سے اسے حل کر لیں گے۔ پیر کے روز، صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر شمالی کوریا اپنی حالیہ دھمکیوں پر عمل پیرا ہوتا ہے  تو شمالی کوریا کے لیڈر، Kim Jong Un کی حکومت زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی۔

No comments.

Leave a Reply