جاپان کے وزیرِ اعظم شنزو آبے عام انتخابات اکتوبر میں کرانے کا امکان

جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے

جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے وزیر اعظم Shinzo Abe کا کہنا ہے کہ ان کا عام انتخابات کرانے کا مقصد، اضافی ٹیکس آمدنی کے استعمال کی راہوں جیسے معاملات پر عوامی مینڈیٹ حاصل کرنا ہے۔ واضح رہے کہ صارف ٹیکس میں اضافہ اکتوبر 2019 ء میں ہونا ہے۔ جاپان کے وزیر اعظم Shinzo Abe نے پیر کو اعلان کیا تھا کہ پارلیمان کا ایوانِ زیریں وہ جمعرات کو تحلیل کر دیں گے۔ اب اس بات کا قوی امکان ہے کہ عام انتخابات کے لیے رائے دہی 22 اکتوبر کو ہو گی۔ حزبِ مخالف جماعتیں، ایوانِ زیریں کو تحلیل کرنے کے اوقاتِ کار پر شدید ردِعمل ظاہر کر رہی ہیں۔ تاہم حکمران جماعتیں اور حزبِ اختلاف، دونوں ہی انتخابی وعدوں کی تشکیل اور اپنے امیدوار چننے میں سرعت سے کام لے رہی ہیں۔ Shinzo Abe نے کہا ہے کہ صارف ٹیکس کو بڑھا کر 10 فیصد کرنے سے ہونے والی اضافی آمدنی، انسانی وسائل میں سرمایہ کاری کے اپنے منصوبے پر عملدرآمد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ اضافی آمدنی میں سے تقریباً 40 کھرب ین سرکاری قرضہ جات کی واپسی کے لیے مختص کیا جانا تھا، تاہم انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کا کچھ حصہ، بچوں کی پرورش کرنے والے والدین کی اعانت میں اضافے پر صرف کیا جائے۔ انہوں نے مالی سال 2020 ء تک پرائمری بیلنس کو فاضل بنانے کے حکومتی ہدف کا حوالہ دیا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ان کی حکومت مالی استحکام کے لیے مصروفِ عمل رہے گی۔

No comments.

Leave a Reply